Live Updates

سینیٹر سید وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے چیئر مین منتخب

جمعہ 23 مئی 2025 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) سینیٹر سید وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے چیئر میں منتخب ہو گئے۔ چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر سید وقار مہدی کا نام سینیٹر راجہ ناصر عباس نے تجویز کیا اور سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے اس کی تائید کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان نے سینیٹر سید وقار مہدی کی کمیٹی کے امور چلانے کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سید وقار مہدی نے اراکین کمیٹی کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معزز سینیٹرز کے استحقاق کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ کمیٹی چیئر مین کی سربراہی میں قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرے گی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سعدیہ عباسی، پلوشہ محمد زئی خان، راجہ ناصر عباس، دوست علی جیسر، اسد قاسم، سید مسرور احسن اور سینیٹ آف پاکستان کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات