Live Updates

کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض کی رقم جاری کر دی گئی ہے،محکمہ زراعت سیالکوٹ

جمعہ 23 مئی 2025 16:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا کہ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے صوبہ بھر میں 3350 رجسٹر ڈیلرز سے بیج ،کھاد اور زرعی ادویات خرید سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعےصوبہ بھر میں پاکستان سٹیٹ آئل کے پٹرول پمپس سے ڈیزل کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا شکار نے ابھی تک کسان کارڈ نہیں بنایا تو فورا بنائیں کیونکہ آئندہ کے لئے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی تمام مراعات و سہولیات اسی کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی ۔کاشتکار مزید معلومات کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات