روسی صدر کا یوکرینی سرحد کے ساتھ سکیورٹی بفر زون قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 23 مئی 2025 18:16

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) روس یوکرین کی سرحد کے ساتھ سکیورٹی بفر زون قائم کرے گا جس کو روسی فوج نے عملی جامہ پہنانا شروع کر دیاہے۔ اس بات کا اعلان صدر ولادیمیر پیوٹن نے سرکاری حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔تاس کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں کے ساتھ ایک ضروری سکیورٹی بفر زون بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ہماری مسلح افواج اس کام کو پورا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرسک، بیلگوروڈ اور برائنسک علاقوں میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، حالیہ واقعات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس میں مقامی باشندوں کو ان کے آبائی گاؤں واپس جانے میں مدد کرنا شامل ہے بشرطیکہ حفاظتی حالا ت اس کی اجازت دیں۔ مزید برآں نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی، صنعتی اور زرعی اداروں کے ہموار آپریشن کو یقینی بنانا، اور کاروباری افراد اور ان کے ملازمین کی مدد کرنا ضروری ہے۔\932

متعلقہ عنوان :