صدر آزاد وکشمیربیرسٹر سلطان محمودنے تراڑ کھل میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین کی طرف سے 2000فائرنگ متاثرین کےلئے سامان روانہ:

جمعہ 23 مئی 2025 18:51

تراڑ کھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تراڑ کھل میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT)کے چیئرمین چوہدری اختر کی طرف سے لائن آ ف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے 2000خاندانوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء اور امدادی سامان کے ٹرک متاثرین کو تقسیم کرنے کے لئے روانہ کیے۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT)ایک با اعتماد ادارہ ہے جو لوگوں کی فلاح و بہبود اور سماجی سرگرمیوں کے لئے کام کر رہا ہے میں اندرون و بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں سے گزارش کروں گا کہ مجھ سمیت کسی بھی انفرادی شخص یا شخصیت کے اکاؤنٹ میں امدادی رقوم نہ بھیجیں بلکہ صرف اور صرف کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے اکاؤنٹ میں بھیجیں کیونکہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) ایک مستند ادارہ ہے اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لئے یہ ایک بہتر انداز میں ریلیف کا سامان مہیا کر رہا ہے لہذامیں اندرون و بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں مقیم مخیر حضرات سے کہوں گا کہ وہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کے اکاؤنٹ میں بڑھ چڑھ کر فنڈز بھیجیں تاکہ یہ ادارہ متاثرین لائن آف کنٹرول کی صحیح معنوں میں مدد کر سکے بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں بالخصوص سماہنی، کھوئیرٹہ، تتہ پانی،وادی نیلم اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی بہم فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں اس سلسلے میں چیئرمین کورٹ چوہدری اختر سے کہوں گا کہ وہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT)کے پلیٹ فارم سے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔