جیکب آباد میں پولیس نے سود خوروں کے خلاف کاروائی نہیں کی، متاثرہ دکاندار کا احتجاج، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 23 مئی 2025 19:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء) جیکب آباد میں پولیس نے سود خوروں کے خلاف کاروائی نہیں کی، متاثرہ دکاندار کا احتجاج، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس سود کے گھناؤنے دھندے کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سودخوروں نے جیکب آباد میں کئی خاندانوں کو تباہ کردیا جبکہ سینکڑوں لوگ سودخوروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں سودخور شریف شہریوں کو مختلف بہانوں سے رقم دیکر انہیں جال میں پھنسا کر ان کے گھروں اور دوکانوں پر قبضے کرلیتے ہیں، جیکب آباد کے ایک دوکاندار احمد علی پٹھان نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سودخوروں نے مجھے تنگ کردیا ہے سودخوروں کو ان سے لی گئی رقم کے علاوہ بھی لاکھوں روپے دے چکا ہوں لیکن اس کے باوجود وہ مجھے تنگ کررہے ہیں، سودخوروں کو سود دینے کے لیے میں نے اپنا گھر اور دوکان فروخت کردیا، متاثرہ دوکاندار نے کہا کہ اب مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ سودخوروں سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر مجبوراً خودکشی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :