ملک برادری کے ڈنڈا بردارافراد کا موٹر سائیکل بنانے والوں پر حملہ ، دکانوں کے مالکان سمیت مکینک شدید زخمی

جمعہ 23 مئی 2025 19:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود میں ملک برادری کے ڈنڈا بردارافراد کا موٹر سائیکل بنانے والوں پر حملہ ، دکانوں کے مالکان سمیت مکینک شدید زخمی ، اسپتال منتقل ، حملہ آواروںکے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود شاہ خالد کالونی کے رہائشی ملک برادری سے تعلق رکھنے والے وسیم ملک ، فرحان ملک ، سلیم ملک و دیگر نے اپنے پندرہ سے زائد مسلح ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل بنانے والے دکانداروں سنتوش کمار ، دلیپ کمار ، پون کمار سمیت دکان ملازمین عامر مہر ، عرفان میرانی ، عارف قریشی و دیگر پر اسلحے ، ہتھوڑے ، کلپس ، لیور و ڈنڈوں کے ہمراہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ افراد شدید زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، زخمی افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ حملہ آواروں نے بلاجواز حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا ہے ورثاء نے بالا حکام سے نوٹس لیکر حملہ آواروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے زخمی ہونے والے افراد کا بیان لیکر حملہ آواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے ۔