مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو چرس برآمد

جمعہ 23 مئی 2025 19:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔مانسہرہ پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایس پی اوگی نذیر خان اور ڈی ایس پی اوگی وحید خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دربند حسن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ زبردست کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جہانزیب عرف جگو ولد سید اللہ خان سکنہ محلہ تیربٹ دربند کو 1 کلو 15 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :