Live Updates

روہنگیا مسلمان مودی سرکار کے نشانے پر آگئے

پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر گرفتارکرکے جبری ملک بدر کرنا شروع کردیا

جمعہ 23 مئی 2025 21:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء)روہنگیا مسلمان مودی سرکار کے نشانے پر آگئے ،پاکستان پر پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہ ہونے کے بعد مودی سرکار کا روہنگیا مسلم پناہ گزینوں پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا ،روہنگیا مسلمانوں کی بے گناہی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

W مودی سرکار نے پہلگام حملے کی آڑ میں روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کرکے انہیں غیر قانونی طورپر ملک بدر کرنے کے احکامات جاری بھی جاری کردیئے گئے ملک بدری بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں عالمی برادری کی جانب سے مودی سرکار کی رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی ملک بدری کے احکامات کو سخت تنقید کا سامنا ہے مودی سرکار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو "مسلم دشمنی" کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پہلگام حملے کا الزام لگا کر روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم مودی سرکار کے انتہا پسند ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات