ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات کی زیر صدارت میٹنگ، آمدہ پولیو مہم فول پروف بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 23 مئی 2025 22:53

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان نے ضلع بھر کے سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس کا مقصد آمدہ پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

یہ میٹنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات پر بلائی گئی، جس میں پولیو ٹیموں کو درپیش ممکنہ خطرات اور ان کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ایڈیشنل ایس پی نے واضح طور پر ہدایت دی کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مکمل سیکورٹی دی جائے تاکہ قومی فریضہ کو بلا رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں خود نگرانی کریں اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔