چیئرمین نیو کراچی ٹائون کاالاقصی پارک اور ربانی پارک کا دورہ

جمعہ 23 مئی 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) چیئرمین نیو کراچی ٹائون محمد یوسف نے یوسی نمبر 5الاقصی پارک اوریوسی نمبر 10میں قائم ربانی پارک کا دورہ کیااورپارکوں کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ پارکوں کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے افسران سے کہا کہ نیو کراچی کی عوام کے لیے صاف ستھرا، صحت مند اور تفریحی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہریوںکو صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور بچوں کے کھیل کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر باغات آفتاب احمدنے منصوبوں کی تفصیلات اور پیش رفت سے ٹائون چیئرمین کو آگاہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین راجہ عطا الرحمن اور چیئرمین فیصل قاری،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ا نجینئر بی اینڈ آر ساجد صدیقی،انجینئر بی اینڈ آر صفدر حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :