ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم ، آئندہ ملاقات پر اتفاق

مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،حکام کی گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2025 15:09

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا روم میں پانچواں دور ختم ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی حکام کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے آئندہ بھی ملاقات پراتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ امریکا اورایران کیدرمیان مذاکرات تعمیری رہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطی میں امریکا کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔