Live Updates

شوپیاں،پانی کی شدید قلت کے خلاف مظاہرے

ہفتہ 24 مئی 2025 16:43

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے بونگام کے رہائشیوں نے پینے کے پانی کی جاری قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے علاقے کی مرکزی سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ دو ہفتوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قابض انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے ۔ انہوں نے عوام دشمن پالیسیوںپر انتظامیہ کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کی توجہ پانی کے مسئلے کی توجہ دلائی لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں ، ہم شدید گرمی میں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات