کمشنرکی زیرِصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، چار نکاتی ایجنڈا زیر بحث

ہفتہ 24 مئی 2025 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر اب تک کی پیش رفت، انسداد پولیو مہم ، عید الاضحی صفائی پلان اور اربن رجسٹریشن پلان بارے بریفننگ دی گئی ۔

پی ایس پی اے افسر نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں واٹر فلٹر پلانٹس کی بحالی جاری ہے سرگودہا میں 32 ، میانوالی میں 41 میں سے 25, خوشاب کے تمام چار اور بھکر کے 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس پر کام جاری ہے، بھکر میں مکینیکل کام مکمل جبکہ سول کام جاری ہے ، میانوالی میں 25 فلٹریشن پلانٹس پر مکینکل کام جاری پے۔ کمشنر نے خود موقع پر جا کر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے جاری کام معائینہ کا اعلان کرنے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض نے 26 مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے انتظامات بارے بریفننگ میں بتایا کہ چاروں اضلاع میں 16 لاکھ 39 ہزار 283 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے 7 ہزار پانچ سو 92 ورکرز ش 320 یو سی ایم اوز اور ایک ہزار 367 ایریا انجارجز پر مشتمل 6 ہزار 969 موبائیل ، 424 فکسڈ اور 199 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کمشنر نے سخت گرم موسم میں ورکرز کی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سی ای او کییٹل مارکیٹ مجمننٹ کمپنی نے مویشی منڈیوں اور عارضی سیلز پوائنٹس بارے بریفننگ دی ۔ کمشنر نے مویشی منڈیوں و عارضی سیلز پوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر مویشیوں کی خرید وفروخت کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں و سیلز پوائنٹس پر فروخت و خرید کنندگان کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں ۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں جگہ جگہ مویشیوں کی خرید وفروخت روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران نے عید الاضحی صفائی پلان بارے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ کمپنی کے تمام افسران و فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ عید کے تینوں ایام میں تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف فیلڈ میں موجود رہے گئے ۔

عید کی رات 12 بجے سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ گھروں میں بائیو گریڈ ایبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ یونین کونسل اور گاوں کی سطح پر عارضی کولیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ عید آپریشن کے لیے فاضل مشینری بھی حاصل کی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تحصیل ، ضلع اور ریجن سطح پر کنٹرول روم بنائے جائیں گے۔

کمشنر نے عید پر شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ایک ٹیم اور ریسکیو 1122 ملازمین کے جذبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو مون سون سے قبل تمام ضروری اقدامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔

عارضی جھولوں پر پابندی ہوگی جبکہ پارکوں میں نصب جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کیے جائیں ۔انہوں نے پی ایچ اے حکام کو تمام پارکوں میں با اخلاق عملہ تعینات کرنے اور پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیملیز کے ساتھ غیر شائشتہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کمشنر نے ایس ڈبلیو ایم سی اور کیپٹل مارکیٹ منجمنٹ کمپنی کو عید الاضحی لوکل گورنمنٹ کی گائیڈ لائنز پر من و عن عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پرچاروں ڈپٹی کمشنرز نے اربن رجسٹریشن پلان بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ ، ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور سی او ایم سی عمر فاروق کے علاؤہ پی ایچ اے ، ہائی ویز اور کیپٹل مارکیٹ منجمنٹ کمپنی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔