سیالکوٹ میں موسلا دھار بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) سیالکوٹ اور گرد و نواح میں ہفتہ کی شام گرد آلود تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

شام کے وقت اچانک چلنے والی گرد آلود آندھی نے فضا کو دھندلا دیا اور کچھ دیر کے لیے نظام زندگی متاثر ہوا، تاہم جلد ہی بارش نے نہ صرف گرد کو دھو ڈالا بلکہ گرمی اور حبس کا زور بھی توڑ دیا۔

بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بچوں اور نوجوانوں نے بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھلی جگہوں کا رخ کیا، جبکہ گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں نے بھی بارش کو قدرت کی رحمت قرار دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید بہتر رہنے کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ہلکی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :