ایس ایس پی ٹریفک کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 24 مئی 2025 17:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکل ڈی ایس پیز،سرکل انسپکٹرز اور ٹی ایس آئیز نے شرکت کی۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی ٹریفک کو زیادہ رش والے علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اہلکار غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائیں اور جن سوزوکیوں کی پچھلی نمبر پلیٹ نہ ہو انکے خلاف کاکروائی کی جائے۔

ایم وی سٹاف کے ہمراہ بنا فٹنس والی گاڑیوں اور دوسرے شہروں سے سکول کے بچوں کو لانے والی گاڑیاں جو بچے اتار کر دن بھر مختلف روٹس پر چلتی ہیں انکے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ منڈیاں روٹ پر بغیر اڈے کے چلنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کریں جو سڑک کے اوپر سے سواریاں اٹھاتی اور بٹھاتی ہیں،منڈیاں روڈ،سٹی ایریاہ،مری روڈ اور حویلیاں میں جا بجا کی جانے والی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں۔