جیکب آباد میں دیہاتیوں کا پولیس اور بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 24 مئی 2025 17:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) جیکب آباد میں دیہاتیوں کا پولیس اور بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے نواحی گاؤں سلیمان بمبل کے رہائشیوں گل محمد، محراب، سہراب، مسمات عظیمہ، مسمات کریماں اور دیگر نے مبارکپور پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب جیکب آباد کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نعریبازی کی، مظاہرین نے کہا کہ چند روز قبل بمبل برداری کے بااثر افراد ہمارے گھروں میں زبردستی داخل ہوئے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور قیمتی سامان اٹھا لیا معاملے کی اطلاع کے باوجود مبارکپور پولیس نے کوئی شنوائی نہیں کی اور اب بااثر افراد مبارکپور پولیس کی پشت پناہی سے ہمیں مسلسل حراساں کر رہے ہیں اب ہمیں انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑ رہی ہیں، انہوں نے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :