Live Updates

شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل

ابتک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے‘وکیل

ہفتہ 24 مئی 2025 18:08

شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی)سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ۔وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کہ 17مئی 2025ء کو تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی لاہور منتقل کیا گیا تھا۔رہنما پی ٹی آئی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی لے جایا گیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات