
وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کاآر ایچ سی گنڈا سنگھ والاکی نئی بلڈنگ اور انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح
سرکاری ہسپتالوںمیں ادویات کی بابت رقم یا باہر سے لانے کا کہے تو اُس کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے‘ہدایت
ہفتہ 24 مئی 2025 18:08

(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق ہر جگہ اعلانات کروائے جائیںنکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی جو بھی سرکاری ہسپتالوںنمیںنادویات کی بابت رقم یا باہر سے لانے کا کہے تو اُس کے خلاف فوری شکایت کے اندراج پر قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے۔
آپریشن تھیٹر کے وزٹ کے دوران ڈاکٹر ماریہ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، ڈپٹی کمشنر عمران علی اور ہیلتھ اتھارٹی قصور کی ہدایات پر رورل ہیلتھ سینٹرگنڈاسنگھ والامیںروزانہ کی بنیاد پر 50مریضوںنکو مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے سی ای او ہیلتھ قصور آفس کا بھی وزٹ جہاںنپر 20 ویکسینیٹرز کو بائیکس اور ہیلمٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اس سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے لان میں خود بائیک چلائی اور سی ایم پنجاب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ویکسینیٹرز کی سہولت کے لیے انہیں بائکس اور ہیلمٹ مہیا کیے۔بعد ازاں وزیر صحت نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا دورہ کرکے وہاںنپر پر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ 26مئی سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 66ہزار 393بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت کاکہنا تھا کہ پولیو ایک قومی فریضہ ہے جس میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلع کو پولیو فری زون بنانے کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔ شہریوں کو ڈینگی، پولیو و دیگر مہلک بیماریوں سے مکمل بچائو کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاطو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ صوبائی وزیر نے ضلع بھر کے شہریوں پر زور دیا کہ پولیو ورکرز سے مکمل تعاون کریں اور ایک ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل صحت مند اور محفوظ بنا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ
-
موزمبیق: مسلح تنازعات اور موسمی آفات 25,000 لوگوں کی نقل مکانی کا سبب
-
یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
-
وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
’فون پر آخری پیغام لکھ لیا تھا جو شاید میرے جنازے میں پڑھا جاتا‘
-
معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں ‘ احسن اقبال
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
-
ایران کی قومی کونسل نے متنازعہ حجاب قانون کا نفاذ روک دیا
-
کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا
-
دنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی پیدا کرنے والے ممالک میںچین سرفہرست
-
آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، سربراہ پاک بحریہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.