Live Updates

مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار بی جے پی ہے، نائب وزیر اعلیٰ

ہفتہ 24 مئی 2025 19:12

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت علاقے کی خصوصی اور ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سریندر کمار نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو ٹھہرایا۔

انہوںنے کہا کہ وہ بی جے پی اور اسکے اتحادیوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران انہوں نے کشمیر میں کیا کیا۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں نے دفعہ 370کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا اور جموںوکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا۔سریندر کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں علاقے کے آئینی حقوق اور سیاسی وقار کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات