Live Updates

شوپیاں ،پانی کی شدید قلت کے خلاف مظاہرے

ہفتہ 24 مئی 2025 19:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے بونگام کے رہائشیوں نے پینے کے پانی کی جاری قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواتین اوربچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے علاقے کی مرکزی سڑک بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ دو ہفتوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قابض انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے ۔ انہوں نے عوام دشمن پالیسیوںپر انتظامیہ کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوںنے کئی مرتبہ انتظامیہ کی توجہ پانی کے مسئلے کی توجہ دلائی لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے بچے بیمار ہو رہے ہیں ، ہم شدید گرمی میں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر اس نے پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات