رحیم یارخان سرکاری سکولوں میں سولر کی تنصیب کے حوالے سے پنجاب میں پہلے نمبر پر ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 24 مئی 2025 19:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام شیخ خلیفہ آڈیٹوریم میں سولر ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز تھے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک عامر، ڈی ای او سیکنڈری میاں وسیم محبوب، ڈی ای او ایمنٹری اشرف خان چانڈیہ سمیت دیگر موجود تھے۔

تقریب میں ضلع میں فیز ون کے تحت کمیونٹی کے تعاون سے45سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے والے سربراہان کو ایوارڈز دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کا شمار صوبہ کے پہلے ضلع میں ہو گا جس کے تمام سرکاری سکولز سولرپینلز پر منتقل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث سکولوں کا این ایس بی فنڈز بلوں کی مد میں صرف ہو جاتا تھا جس کے بعد ادارے دیگر اخراجات نہیں کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

سکولوں کی سولر پر منتقلی سے جو بچت ہوگی اسے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو سہولیات فراہمی میں خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے سولر سسٹم کی انسٹالیشن میں تعاون کرنے والی کمیونٹی شخصیات کی خدمات کو بھی سراہا اور بتایا کہ دیگر سکولوں کو بھی جلد سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن ملک عامر نے بتایا کہ فیز ون میں کمیونٹی کے تعاون سے45سکولوں میں سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر70سکول کمیونٹی کے تعاون سے سولر پر منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی 100سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے جا رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :