پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی جائیداد فروحت کرنے کی کارروائی کیخلاف کیس 27مئی کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 24 مئی 2025 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے پاک عرب سوسائٹی کے مالک کی جائیداد فروحت کرنے کی کارروائی کے خلاف کیس 27مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کی درخواست 27مئی کو سنے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے احتساب عدالت کی جانب سے جائیداد فروخت کرنے ، اس کی ضمانت منسوخی کیلئے نوٹس جاری کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔

درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخوات وقار احمد خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک اور علی سبطین فضلی پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب کے تمام کیسز ڈویژن بنچ کے روبرو لگانے کے احکامات جاری کیے تھے ۔