/کچہ کے اغواء کاروں نے 20روز قبل اغواء دونوجوانوں کی رہائی کے عوض ورثاء سے ایک کروڑ روپے مالیت کا تاوان طلب کرلیا

ں* مغویوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ ورثاء سے رقم کی ادائیگی اور رہائی کی اپیل

ہفتہ 24 مئی 2025 20:25

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)کچہ کے اغواء کاروں نے 20روز قبل اغواء کئے گئے دونوجوانوں کی رہائی کے عوض ورثاء سے ایک کروڑ روپے مالیت کا تاوان طلب کرلیا‘ مغویوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ ورثاء سے رقم کی ادائیگی اور رہائی کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کچہ کے اغواء کاروں نے سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل کی جس میں بھونگ کے رہائشی کامران سولنگی اور نعیم سومرو جنہیں 20روز قبل کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرکے کچہ کے علاقہ منتقل کیا اور رہائی کے عوض ورثاء سے بھاری تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔

گذشتہ روز دونوں مغویوں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو وائرل کی گئی جس میں دونوں مغوی ورثاء سے اغواء کاروں کو مطالبے کے مطابق رقم ادا کرکے انہیں رہائی دلوانے کی اپیل کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس کوشش کے باوجود مغویوں کوبازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے۔