&کچہ کے نامعلوم اغو اء کاروں نے اسلحہ کی نوک پر گھر میں داخل ہوکر سوئے دوافراد کواغواء کرلیا

& کچہ کے علاقہ میں منتقل‘ ورثاء کے قرآن پاک کا واسطہ دینے پر اغواء کاروں نے مغوی رہا کردیئے

ہفتہ 24 مئی 2025 20:25

9رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2025ء)کچہ کے نامعلوم اغو اء کاروں نے اسلحہ کی نوک پر گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے دوافراد کوتاوان کی غرض سے اغواء کرلیا‘ کچہ کے علاقہ میں منتقل‘ ورثاء کے قرآن پاک کا واسطہ دینے پر اغواء کاروں نے مغوی رہا کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ شب کچہ کے نامعلوم اغواء کاروں نے گڑھی دھودھو کے رہائشی 30سالہ محمد رفیق اور 26سالہ نورمحمدجوکہ درزی اور آئل مین کا کام کرتے ہیں‘ انہیں گھر سے اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کے بعد کچہ کے علاقہ میں منتقل کردیاگیا جس پر ورثاء نے مقامی زمینداروں کی مدد سے اغواء کاروں کو دونوں مغویوں کے انتہائی غریب ہونے اور تاوان کی رقم کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے پر قرآن پاک کا واسطہ دے کر رہائی کی اپیل کی جس پر اغواء کاروں نے دونوں مغویوں کو رہا کردیا۔

تاہم بھونگ کے علاقہ گڑھی دھودھو سے کچہ کے اغواء کاروں کی جانب سے دو افراد کے اغواء کئے جانے اور بعدازاں قرآن پاک کے واسطہ پر رہائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :