
اسلام آباد میں ترک کھانوں کا ہفتہ ذائقوں اور دوستی کے سنگ منایا گیا
ہفتہ 24 مئی 2025 23:50
(جاری ہے)
ترک کھانے صرف ذائقے ہی نہیں بلکہ ہمارے ثقافتی ورثے اور اجتماعی اقدار کا عکاس بھی ہیں۔
اس سال کے موضوع "کلاسیکی پکوان" کے تحت مہمانوں کو روایتی گھریلو ترک کھانے پیش کیے گئے، جبکہ ہر میز پر کھانوں کی تراکیب پر مبنی کتابچے بھی رکھے گئے تاکہ شرکاء ان ذائقوں کو اپنے گھروں میں بھی آزما سکیں۔تقریب کا ایک خاص حصہ ترک کافی کی روایتی پیشکش تھی، جو گرم ریت میں تیار کی گئی، اور مہمانوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کیا۔سفیر نذیراوغلو نے کہا کہ پاکستانی عوام، خاص طور پر وہ جو ترکی کا سفر کر چکے ہیں، ترک کھانوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمارے ہاں کھانے صرف خوراک نہیں بلکہ میل ملاپ، گرمجوشی اور کمیونٹی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ اصل روح 'شراکت داری' ہے۔انہوں نے ترکی اور پاکستان کے مابین لازوال برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت کا رشتہ انمول ہے، جو دنیا میں بہت کم ممالک کو حاصل ہے۔ ہم ایک دوسرے کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ہم کبھی اجنبی محسوس نہیں کرتے۔ میں ہر پاکستانی، عام شہری سے لے کر اعلیٰ قیادت تک، کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنا بھائی سمجھا۔سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت، ثقافت، میڈیا، اعلیٰ تعلیم، عدلیہ اور پارلیمانی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب کے انعقاد پر سفیر نے اپنی اہلیہ امینے نزیروغلو اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب کا اختتام "ترکی-پاکستان دوستی زندہ باد" اور "ترکی-پاکستان کھانوں پائندہ باد" جیسے پرجوش نعروں سے ہوا، جو دوستی اور ذائقوں کے اس حسین امتزاج کی عکاسی کر رہے تھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.