تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا

اتوار 25 مئی 2025 10:30

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سیدوالا روڈ علی جج سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 40 سالہ محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :