
ْ عالیہ اور رنبیر جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میںایک ساتھ نظر آئیں گے
بالی وڈ فلم نگری کی ہردلعزیز جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سب کے دلوں میں بستے ہیں
اتوار 25 مئی 2025 10:30
(جاری ہے)
حالانکہ عالیہ کو رنبیر پسند تھے لیکن لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ عالیہ نہیں، بلکہ رنبیر تھے جنہوں نے پہلا قدم اٹھایا اور اس رشتے کا آغاز کیا یہی رشتہ پھر پانچ سالہ خوبصورت تعلق میں بدلا، جس کا اختتام نہیں بلکہ نیا آغاز ہوا ایک خوشگوار شادی اور پھر والدین بننے کی صورت میں۔
اس خوبصورت کہانی کا کیسے آغاز ہوا اس بارے میں اس وقت پردہ اٹھا جب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی پہلی فلم برہماستر: پارٹ ون شیوا (2022) کی پروموشنز کے دوران، رنبیر نے انکشاف کیا کہ وہ اور عالیہ کب پہلی بار ملے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں اداکار رنبیر کپور بتاتے ہیں کہاصل میں کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے لیکن مسٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ایک چھوٹا سا فوٹو شوٹ کیا تھا، کیونکہ وہ ایک وقت پر ایک فلم بنانا چاہتے تھے جس کا نام تھا بالیکا ودھو، اس وقت میں ان کا اسسٹنٹ تھا اور میری عمر 20 سال کے قریب تھی اور عالیہ کی عمر صرف 9 سال تھی تو ہم دونوں نے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔رنبیر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے عالیہ بھٹ نے بھی اپنا حال دل کچھ اسطرح بیان کیا کہ،جب میں نے رنبیر کو پہلی بار اسکرین پر دیکھا، تو میں نے سوچا کہ،کچھ ہے، کچھ کنیکشن ہے، میں اس شخص سے محبت کرتی ہوں۔ ظاہر ہے میں نے رنبیر کو اس سے پہلے دیکھ لیا تھا جب انہوں نے مجھے غور سے دیکھا بھی نہیں تھا۔ لیکن پھر ہم کچھ بار ملے، سوشل گیدرنگز میں، لیکن کچھ نہیں ہوا، یہاں تک کہ دوست بھی نہیں تھے۔عالیہ بھٹ کے مطابق لیکن پھر ایک فلائٹ پر جب ہم برہماستر کی تیاری کے لیے جا رہے تھے، تب رنبیر نے چھیڑ چھاڑ شروع کی اور مجھ سے فلرٹ کرنا شروع کردیا جسکی تصدیق خود رنبیر نے بھی کردی۔ عالیہ اور رنبیر جلد ہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ جلد ہی برہماستر: پارٹ ٹو دیو میں بھی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: شامی ڈاکٹر کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید
-
ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا
-
بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
-
آپ کو پتہ ہے پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتیں 400 روپے تک چلی گئی تھیں، حنا پرویز بٹ کا ویڈیو کلپ وائرل
-
سر دار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
-
شہباز شریف کو لیڈ لینی چاہیے، پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنا چاہیے، اسد عمر
-
ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز پر وزیراعظم کا نوٹس
-
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں مخصوص نشستو ں کے مقدمے میں فاضل جج اور وکیل فیصل صدیقی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
-
ٓوزیرِ اعظم نے آئی ٹی ایکوسسٹم کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی
-
پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
-
فنانس بل ٹیکس فراڈ کے الزامات پر تاجروں کی گرفتاری معاملے پر وزیر اعظم کا نوٹس، خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.