فیصل آباد،سمندری روڈ العزیز ہوٹل اور کمال پور انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے

اتوار 25 مئی 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)فیصل آباد سمندری روڈ العزیز ہوٹل اور کمال پور انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی نبیل ڈیوٹی سے فارغ ہو کر موٹرسائیکل پر اپنے کوارٹر جا رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پر العزیز ہوٹل کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

جبکہ دوسرا حادثہ نشاط آباد کے علاقہ کمال پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں پر نوجوان راشد علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنیوالے تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرا تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے کچل دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر حادثات کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے۔