غزہ کی کچھ بیکریوں نے امداد کی ترسیل کے بعد دوبارہ پیداوار شروع کردی ہے ،اقوام متحدہ

اتوار 25 مئی 2025 12:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام ’ڈبلیو ایف پی‘ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں میں بیکریوں نے، تقریباً ڈھائی ماہ میں پہلی بار علاقے میں امداد کی ترسیل کے بعد پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

این ایچ کے، کے مطابق ڈبلیو ایف پی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی کچھ بیکریوں نے امداد کی ترسیل کے بعد دوبارہ پیداوار شروع کردی ہے اور انہیں ٹرک پر گندم کے تھیلے روٹی کی پیداوار کے مرکز کو پہنچائے جا رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے خوراک کی کمی کے باعث حاملہ خواتین میں غذائی قلت اور اسقاط حمل سے اموات ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایف پی کے ایک اہلکار نے ترسیل کو "ایک آغاز" قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تنظیم غزہ کے 22 لاکھ باشندوں کے لیے مزید انسانی امداد پہنچانے میں کامیاب ہو جائے گی، جو اس پر انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :