یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 9 ارکان ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل،یمنی سیکیورٹی ذرائع

اتوار 25 مئی 2025 12:55

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کی9 ارکان مارے گئے۔ یمنی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے گزشتہ شام یمن کے شمالی علاقے میں فضائی حملے کیے تھے۔امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینیوں کی حمایت میں انصاراللّٰہ تنظیم بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور اس سے متعلقہ جہازوں پر حملے کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :