موچکو پولیس کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار،24کٹے چھالیہ برآمد

اتوار 25 مئی 2025 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) موچکو پولیس کراچی نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکاماوااور سگریٹ کی سمگلنگ میں ملوث2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24کٹے چھالیہ، 185 پڑیاں گٹکاماوا، 10 پیکٹ Z-21انڈین گٹکا ،3 پیکٹ شکھار انڈین گٹکا،ایک پیکٹ جے ایم گٹکا،6 ڈنڈے سیگریٹ،2 موبائل فونزاورایک لوڈنگ سوزوکی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلاب دین ولد عبدالکریم خان اورمحمد عامر ولد عابد حسین شامل ہیں۔موچکو پولیس نے ملزمان کو حب ریور روڈ اورکچی ملنگ گوٹھ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :