ضلعی انتظامیہ اور دارالعلوم غوثیہ معینیہ چشتیہ کے زیراہتمام پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 25 مئی 2025 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اور دارالعلوم غوثیہ معینیہ چشتیہ کے روحِ رواں شیخ الحدیث ڈاکٹر صدیق علی چشتی کی زیر نگرانی پشاور میں پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)راؤ ہاشم عظیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین اور محکمہ صحت کے حکام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)راؤ ہاشم عظیم نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے تقریب کے دوران بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے۔

متعلقہ عنوان :