چنیوٹ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

اتوار 25 مئی 2025 16:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔علی الصبح اور رات گئ یچنیوٹ کی تینوں تحصیلوں میں مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی کرکے جدید لیکٹو سکین مشینوں سے 30000 لیٹر سے زائد دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔لیکٹو سکین مشین سیچیکنگ کے دوران دودھ کے فیل نمونہ جات کی وجہ سے ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائدکئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ شہر بھر میں 121 فوڈ بزنسز کی انسپکشنزبھی کی گئیں۔اورایک لاکھ 66 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔مختلف فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو صفائی کے ناقص انتظامات،زائد المیعاد اشیائے ضروریہ کی موجودگی اور مرچوں کے فیل سیمپل آنے پر49ہزار روپیجرمانہ،33 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس،30 کلو ناقص مرچیں، 10 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات موقع پر تلف کردی گئیں۔\378

متعلقہ عنوان :