ؔفیصل آباد (آن لائن)شیخوپورہ روڈ بلوچنی سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی سواریوں سے بھرکھڑے رکشہ کو ٹًکر

اتوار 25 مئی 2025 18:05

،فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء)شیخوپورہ روڈ بلوچنی سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی سواریوں سے بھرکھڑے رکشہ کو ٹًکر،رکشہ میں سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے،آن لائن کے مطابق شیخوپورہ روڈ بلوچنی سٹاپ کے قریب ایک سواریوں سے بھررکشہ کھڑے تھاکہ ایک تیز رفتار ڈمپر سواریوں سے بھر کھڑے رکشہ سے ٹکراگیا جس کے نیتجہ میںساٹھ سالہ کشور بی بی زوجہ شوکت موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ریسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 6 شدید زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور محمود ،مقصود ،غزالہ اکرم ،سونیاجاوید،زاہدہ پروین ،تین سالہ شازیہ شامل ہیں زخمیں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہکوٹ اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیاہے جبکہ دو معمولی زخمی ہونے والے میں امیہ اور اقبال کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :