سردار ایاز صادق کا گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

جمعہ 15 اگست 2025 13:33

سردار ایاز صادق  کا  گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلابی ریلوں سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔سپیکر سردار ایاز صادق نے متعلقہ اداروں کو فوری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مختلف سانحات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔