وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 5روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی پنجاب ہیں

جمعہ 15 اگست 2025 13:32

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 5روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان حکومت کی خصوصی دعوت پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔لاہور ائیر پورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور وفد کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء وزیرمریم اورنگزیب ، عظمی زاہد بخاری ،ملک صہیب بھرت ، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلی سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی پنجاب ہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف ٹوکیو،اوساکا اور یاکوہوما کے دورے کریں گی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف مختلف جاپانی اداروں کے دورے بھی کریں گی ۔