
ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ
ہم قانون کی پاسداری کر رہے ہیں، لیکن میرے عوام کو حقوق کون دے گا؟ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، جلسے سے خطاب
فیضان ہاشمی
جمعہ 15 اگست 2025
13:12

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ہم سیاست کرتے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔
قبل ازیں علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں لیکن ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور پاکستان اور آزادی کی جنگ آخری دم تک لڑیں گے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی کرپشن کو ہمارے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے، کوہستان اسکینڈل صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا معاملہ ہے مگر الزام ہم پر ڈالا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں قرضوں میں ڈوبا ہوا اور تنخواہوں کے لالے پڑے صوبے کا چارج ملا، صوبے کو مالی تباہی سے نکال کر کامیابی کی طرف گامزن کر دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کولمبیا: حکومت اور باغیوں کے درمیان امن میں یو این عمل دخل کی توثیق
-
یو این ادارہ زلزلہ زدہ افغانستان کی زراعت بحال کرنے میں مصروف
-
آپ کو لوگ ایزی لوڈ کہتے ہیں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پھر سے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
سکیورٹی فورسز کی ضلع شیرانی میں کارروائی، 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
ملک میں مزید صنعتوں کی بندش اور سرمایہ کاری میں کمی کا خطرہ
-
ابھی تک واضح نہیں کہ کچھ افراد صیہونی بحری فوج کی حراست میں ہیں یا نہیں ؟
-
شمع جونیجو نے کہا نیتن یاہو کیساتھ ملاقات ہوئی تو سیلفی لوں گی
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گزشتہ 19 مہینوں میں اربوں روپے کی اضافی آمدن پیدا کرنے کا دعویٰ
-
سوڈان: شہریوں کو جنگ اور نسلی تشدد سے تحفظ کی ضرورت، وولکر ترک
-
غزہ: زخمیوں کو کئی سالوں تک دیکھ بھال کی ضرورت رہے گی، ڈبلیو ایچ او
-
ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.