تھانہ بی سیکشن کی حدود سے نامعلوم چور ریڑھی لے اڑا ، دکانداروں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 25 مئی 2025 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)تھانہ بی سیکشن کی حدود سے نامعلوم چور ریڑھی لے اڑا ، دکانداروں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود نیم کی چاڑی سے نامعلوم چور صبح کے وقت غریب ریڑھی والے کی بندھی ہوئی ریڑھی کے تالے توڑ کر اسے لیکر فرار ہو گیا واقعہ کے بعد دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، دکانداروں کے مطابق متعلقہ تھانے کی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کر دی گئی ہیں امید ہے پولیس مسروقہ ریڑھی واپس کرانے میں اپنا کردار ادا کر کے ملوث چورو ں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیگی اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کریگی ۔

متعلقہ عنوان :