آئی جی خیبرپختونخوا کا ایبٹ آباد پولیس کے سیاحوں کی سہولت و رہنمائی کیلئےقائم پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر اور پولیس کیمپس کا دورہ

اتوار 25 مئی 2025 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے سیاحوں کی سہولت، آسانی اور رہنمائی کے لئے لگائے گئے پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر، پولیس کینٹین موبائل اور پولیس کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں عوام بالخصوص سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق دورے کے دوران آئی جی نے سیاحوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سیاحوں کو ہر ممکنہ تعاون اور سہولیات کی بروقت فراہمی ممکن بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔