قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقہ ڈبوری علی خیل میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اتوار 25 مئی 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی اورکزئی اورنگزیب خان کی ہدایت پر اپر اورکزئی کے علاقہ علی خان گڑھی، ڈبوری علی خیل میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں شائقین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ایم پی اے و ڈیڈاک چیئرمین اورنگزیب خان اورکزئی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اور50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔ان مقابلوں سے نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ علاقے میں امن و امان اور بھائی چارہ بھی قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :