رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی کا وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ

اتوار 25 مئی 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) رکن قومی اسمبلی فرحان چشتی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ کیاجہاں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فرحان چشتی کو شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے یونیورسٹی کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم این اے فرحان چشتی نے شیخ الجامعہ کو یقین دلایا کہ میں بذات خود جامعہ اردو کے مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بات کروں گا۔اس موقع پر ایم این اے نے جامعہ اردو میں پودا بھی لگایا ۔ ملاقات میں رجسٹرار ڈاکٹرسعدیہ خلیل، کیمپس انچارج ڈاکٹر عبدالمجید خان اور کیمپس آفیسر محمد عدنان اختربھی موجود تھے۔