Live Updates

صحت سہولت کارڈ میں گردوں، جگر اور بون میرو کی پیوند کاری کو شامل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے ، صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو

اتوار 25 مئی 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی خدمت میں تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ گئی ہے، صحت سہولت کارڈ میں گردوں، جگر اور بون میرو کی پیوند کاری سمیت آلہ سماعت کی فراہمی کو شامل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ڈے کے موقع عام لوگوں اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوامی مسائل کے حل کےلیے احکامات جاری کئے،صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ان کے حلقہ نیابت میں سڑکوں،گلی کوچوں، سیوریج، کھیلوں اور ڈرینج سمیت مختلف سیکٹرز میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں جن سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کی ترقی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد غریب عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی صوبائی حکومت کا ایک اور فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پارٹی کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات