عظمی بخاری کا پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجرڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 25 مئی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ڈاکٹر قیصر شریف اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔