پاکستان میں چینی سفارتخانہ کا صوبہ پنجاب میں تباہ کن طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 26 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) پاکستان میں چینی سفارتخانہ نےصوبہ پنجاب میں تباہ کن طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں چینی سفارتخانہ نے کہا کہ ہماری دلی تعزیت جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرہ کمیونٹیز کے لیے امن و سلامتی کے خواہاں ہیں۔