پنجاب میں اب تک31 لاکھ ایکڑ سے زائدرقبہ پر کپاس کی کاشت مکمل ہوچکی، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو

پیر 26 مئی 2025 11:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک31 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت ہو چکی ہے۔ یہ بات انھوں نے صوبہ میں کپاس کی صورتحال کے بارے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف رواں ماہ کے اختتام تک حاصل کر لیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ روئی کی6 ملین گانٹھوں کے حصول کے لئے کپاس بارے فنی راہنمائی جاری ہے۔کپاس کی جاری مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کپاس کی کاشت و پیداوار کے حصول میں کاشتکاروں کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسم خریف کے لئے کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود رقم کی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔

انھوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کپاس کے کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت آغا بنیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹرجنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں،عامر رسول،ڈاکٹر عبدالقیوم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :