Live Updates

نادیہ خان کی سالگرہ سرپرائزز سے بھر گئی

ان کے شوہر فیصل نے ان کے لیے گانا گایا، جس پر نادیہ نہایت خوش ہوئیں

پیر 26 مئی 2025 12:09

نادیہ خان کی سالگرہ سرپرائزز سے بھر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ اور ڈراموں پر بے باک رائے رکھنے والی نادیہ خان نے اپنی سالگرہ انتہائی خوشگوار اور یادگار انداز میں منائی۔

(جاری ہے)

نادیہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی بیرون ملک سے خاص طور پر واپس آئیں اور اہل خانہ نے ان کے لیے ایک سرپرائز ڈنر رکھا۔اس موقع پر انہوں نے مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا، ان کے شوہر فیصل نے ان کے لیے گانا گایا، جس پر نادیہ نہایت خوش ہوئیں، خوشی اور جذبات سے بھرپور یہ لمحے کیمرے میں بھی محفوظ کیے گئے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات