امریکی صدر کا یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کا منصوبہ 9 جولائی تک ملتوی کرنے پر اتفاق

پیر 26 مئی 2025 15:08

امریکی صدر کا یورپی یونین  سے   درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کا منصوبہ 9 جولائی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کے منصوبے کو 9 جولائی تک ملتوی کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔شنہوا کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی درخواست کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پراپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ اقدام میرے لئے باعثِ اعزازہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسولا وان ڈیر لیین سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی سربراہ نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ بات چیت کو تیزی سے اور فیصلہ کن طور پرآگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ 27 رکنی یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ، انہوں نے یکم جون سے یورپی یونین کی تمام درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی ۔دوسری جانب یورپی یونین کے حکام اور رکن ریاستوں کے نمائندوں نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کےہتھکنڈے ٹرانس اٹلانٹک تجارتی مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیں گے۔