Live Updates

اسرائیلی بمباری سے غزہ بین الاقوامی ریڈ کراس کے مزید دو کارکن ہلاک

پیر 26 مئی 2025 15:44

اسرائیلی بمباری سے غزہ بین الاقوامی ریڈ کراس کے مزید دو کارکن ہلاک
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بد ترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ خان یونس کے علاقے میںکی گئی بمباری کا بین الاقوامی ریڈ کراس کے کارکن بنے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم دو ریڈ کراس کارکن ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں کارکنوں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریڈ کراس کے اس بین الاقوامی ادارے نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہی' اپنے دو کارکنوں ابراہیم عید اور احمد ابو ہلال کی ہلاکت سے ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات