جنرل ہسپتال کی نرس پراسرارطور پر ہلاک، لاش ہسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے برآمد

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرس کی ہلاکت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، ہلاکت کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 26 مئی 2025 14:35

جنرل ہسپتال کی نرس پراسرارطور پر ہلاک، لاش ہسپتال کے ہاسٹل کے کمرے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے جنرل ہسپتال کی نرس پراسرارطور پر ہلاک ہو گئی ،لاش ہسپتال کے ہاسٹل کے کمرے سے برآمد،ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرس کی ہلاکت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں،تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کی نرس کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی ۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق ہلاکت کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی۔جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیاگیا ہے ۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔پولیس کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا نرس کی ہلاکت کس طرح ہوئی ۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔نرس کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ہسپتال عملے اور نرسنگ کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے ہنجروال میں 19سالہ فریحہ فاطمہ کے اندھے قتل کا معمہ حل،سوتیلاباپ ہی قاتل نکلا۔ ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھریلو رنجش کی بناءپر 19سالہ فریحہ فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ملزم نے قتل کے بعد مقتولہ کی لاش چادر میں لپیٹ کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال محسن رفیق نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیاتھا۔ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون کا کہنا تھا کہ ملزم اس گھناونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

اسی طرح کے ایک اور واقعہ پنجاب کے علاقے نارووال میں بدومالی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کے مبینہ تشدد کے باعث بیوی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور محرکات کو جانا جا سکے۔علاقہ مکینوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے تاہم کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ معاملہ اس حد تک پہنچ جائے گا۔