وزیرآباد، باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

پیر 26 مئی 2025 16:53

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) باراتیوں سے بھری بس حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ جی ٹی روڈ پر کوٹ خضری کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق بارات گوجرانوالہ سے گجرات واپس جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر کوٹ خضری کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے منی بس ڈیوائڈر لائن پر چڑھ گئی اور بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثہ کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ سات سالہ بچہ رافع اور پچاس سالہ عارف شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی۔ اطلاع کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی عارف کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔\378